مواد پر جائیں

باب ۶۵ از ۶۵صفحات ۴۴۳–۴۴۵

چراغ نقشبندی کی ضیا

شجر مکن پوری

چراغ نقشبندی کی ضیا آفاق احمد ہیں

لگائے سینے سے ہر سلسلہ آفاق احمد ہیں

نہ گھبرا اے مرید با وفا آفاق احمد ہیں

تری کشتی کے اب بھی ناخدا آفاق احمد ہیں

رسول پاک کو ہرگز نہ اب اپنی طرح کہنا

منافق نے منافق سے کہا آفاق احمد ہیں

سعید ان کے بدل برکات ان کے جانشیں ٹھہرے

انھیں اب دیکھ کر لگنے لگا آفاق احمد ہیں

خداے پاک نے ہے بخش دی آفاقیت ایسی

لگا آفاق میں ہر اک جگہ آفاق احمد ہیں

جھکا کر آنکھ اپنی دیکھ لو مرشد کو جب چاہو

تمھارے دل میں ہی جلوہ نما آفاق احمد ہیں

مدار پاک کے در پر کبھی وارث کی چوکھٹ پر

شجرؔ اخلاص کی اوڑھے ردا آفاق احمد ہیں

نورانی دربار ہے

مولانا سید شاذعرفی

.................

نورانی دربار ہے میرے مرشدکا

عرفانی گھربار ہے میرے مرشد کا

جو بھی دیکھے محو حیرت ہوجاۓ

آفاقی سنسار ہے میرے مرشد کا

کس کی ہمت انکے مقابل آجاۓ

عشق نبی ہتھیار ہے میرے مرشد کا

چہرہ ہے یا نور کا بہتا دریا ہے

نور نہیں انوار ہے میرے مرشد کا

بھوکے پیاسے دین کی خدمت دیکھی ہے

ایسا عمل صد بار ہے میرے مرشدکا

ان کی انگلی قلب کو ذاکر کرتی ہے

ربانی اقرار ہے میرے مرشد کا

قبر سے چھن کر نور نکلتا رہتا ہے

کیا عالی دربار ہے میرے مرشد کا

میرا مرشد لاثانی ہے لاثانی

لاثانی دربار ہے میرے مرشد کا

ناز سے بولو آفاقی ہوں آفاقی

سرہندی دربارہے میرے مرشد کا

عرفیؔ تجھ کو کیوں نہ بلندی حاصل ہو

تجھ سے دل سرشار ہے میرے مرشد کا

حضور بحر العرفان کی مطبوعہ و غیر مطبوعہ کتابوں کی فہرست

مطبوعہ کتب: (۱) آداب طریقت (۲) سلسلۂ نقشبندیہ اور اس کا سلوک (۳) حضرت مجدد الف ثانی اپنے کمالات اور دینی خدمات کے آئینے میں (۴) تذکرہ مشائخ مجددیہ (۵) ذکر و فکر (۶) تذکرہ مشائخ سہروردیہ (۷)نغمات بحر العرفان ( مجموعہ نعت و منقبت) (۸)الصلاح والفلاح (۹)علمائےآخرت (۱۰)تربیت اہل سلوک (۱۱)صوفیہ اور ان کے معارف (۱۲) تصوف اور اس کے فوائد (۱۳) تجدید الف ثانی (۱۴) خصائص نقشبندیہ (۱۵) تحدیث نعمت (یہ حضرت کی خود نوشت سوانح ہے جسے بحر العرفان: سمات و جہات کے آغاز میں شامل کر دیا گیا ہے)

غیر مطبوعہ کتب:

(۱) شرح ملا حسن (۲) شرح اصول الشاشی (۳) شرح میزان الصرف (۴) کشف و الہام کی شرعی حیثیت (۵) شطحیات اور ان کے اسباب (۶) معارف مجدد (۷) اصطلاحات تصوف (۸) صغروی سادات اور ان کی خدمات (۹) غوثیت و مداریت (۱۰)خلاصہ مکتوبات شاہ غلام علی دہلوی (۱۱)حدیث تجدید (۱۲)داغہاے دل (۱۳) سلاسل اور ان کے اسباب اختلاف (۱۴) شرح اصطلاحات تصوف (۱۵)نبوت و ولایت (۱۶) ترجمہ مبدأ و معاد (۱۷) ترجمہ مقامات احمدیہ سعیدیہ (۱۸) مشائخ نقشبندیہ اور تحفظ سنیت (۱۹)ترجمہ ہمعات(۲۰)روائح سکینہ ترجمہ لطائف مدینہ (۲۱) رسالہ فوائد کشف (۲۲) مہتمم و معلم کے آداب (۲۳) ارشادات مشائخ (۲۴)حضرت مجدد کی بعض کرامتیں (۲۵) نجدیت اپنے افکار و اعمال کے آئینے میں(۲۶)عظمت صحابہ (۲۷) دعوت الی اللہ (۲۸)موصل المرید الی المراد (عربی) (۲۹)ترجمہ رسالہ اثبات النبوۃ (۳۰)ترجمہ رسالہ رد شیعیت وغیرہ۔

نوٹ: وفات سے کچھ دنوں پہلے حضرت نے ایک رسالہ مبنی بر عقائد اہل سنت و جماعت اور ایک کتاب حضرت سید بہاء الدین نقشبند بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مقامات پر بھی قلم بند فرمایا۔