مواد پر جائیں

Allama Afaque Ahmad Mujaddidiبحر العرفان: سمات و جہاتسلسلہ نقشبندیہ اور خانقاہ خیریہ کی شان

باب ۸ از ۶۵صفحات ۶۸–۷۲

سلسلہ نقشبندیہ اور خانقاہ خیریہ کی شان

سلسلہ نقشبندیہ اور خانقاہ خیریہ کی شان حضور بحر العرفان رضی المولی عنہ

منجانب: خانقاہ خیریہ کمالپور شریف نرائن پور ضلع مرزا پور (یوپی)

عالم ربانی پیر لاثانی واقف رموز شریعت وطریقت بحر ذخار علم ومعرفت تاجدار روحانیت عارف باللہ بحر العرفان الحاج الشاہ مفتی آفاق احمد صاحب قبلہ نقشبندی مجددی رضی اللہ عنہ کے ناگہانی وصال مبارک سے مذہب و ملت اور تصوف و روحانیت کا عظیم خسارہ ہوا ہے آپ کی شخصیت یقیناً اسلاف کی یادگار اور اخلاف کیلئے نمونہ عمل تھی جو کہ اپنے وقت کے مفتئ اعظم ہندوستان تھے آپ کے پیر طریقت حضور شیخ العالم الحاج الشاہ احمد رضا خاں نقشبندی دام ظلہ النورانی بنارسی آپ کی ذات پر لب کشا ہوتے ہوئے فرماتے ہیں ’’مفتی آفاق احمد صاحب قدو قامت حسن و جمال خدمت دین کے اعتبار سے سلسلہ نقشبندیہ

کے عظیم المرتبت بزرگ آل رسول اولاد علی قطب زماں سید ابو الخیرات سیوانی رضی اللہ عنہ سے حد درجہ مشابہت رکھتے تھے‘‘ الحمد للہ آپ کی ذات انہیں صاحب کمال ہستیوں میں ایک عدیم المثال ہستی تھی۔

خانقاہ خیریہ کے جملہ افرادمعلمین و متعلمین بالخصوص حضرت مفتی محمد اویس رضا خان خیری صاحب قبلہ حضور بحر العرفان رحمۃ اللہ علیہ کے اہل خانہ اور محبین و مقربین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور بحکم شیخ العالم حفظہ اللہ مدرسہ گلشن مدینہ کمالپور شریف میں بیوم وصال مبارک حضور بحر العرفان رحمۃ اللہ علیہ قرآن خوانی ودیگر تقریبات و اجتماعی دعاؤں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ چہلم تک مزید جاری رہے گا ان تمام نشستوں کا انعقاد مدرسہ گلشن مدینہ کے سربراہ اعلی، حضرت مفتی محمد اویس رضا خان خیری صاحب قبلہ نقشبندی کے نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ خانقاہ خیریہ کے سبھی افراد حضور بحر العرفان رضی المولی عنہ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی بزرگوں کے طفیل حضور بحر العرفان رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند فرما اور اہل سنت کو نعم البدل عطا فرما، آمین۔

محمد اویس رضا خان خیری نقشبندی

آپ کاسانحہ ارتحال امت مسلمہ کے لیے عظیم خسارہ ہے

سید فخر الدین اشرف اشرفی الجیلا نی

سجادہ نشین درگاہ مخدوم جہاں گیر سمنانی علیہ الرحمہ کچھوچھہ مقدسہ امبیڈکر نگر یو پی

حضرت علامہ ومولانا مفتی آفاق احمد مجددی کے بارےمیں مولانامحمدجلال الدین مصباحی استاذ دارالعلوم مخدوم اشرف سےسناکہ ۱۲ جولاءی۲۰۱۹ کوانتقال ہو گیاگوکہ موصوف سے میری ملاقات نہ ہوسکی لیکن غائبانہ طور پر معلوم ہوا کہ آپ بااخلاق منکسرالمزاج اورمتواضع ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سےفلاحی کام اور امت مسلمہ کےلیے ایمان وعقیدے کے تحفظ وبقا کے لیے مدارس قائم کیےجوآپ کےاحساسات، افکاروخیالات اورفروغ علم دین مصطفی کی غمازی کرتے ہیں، اس مناسبت سے یہ شعر بجاہوگا؎

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتاہے چمن میں دیدہ ورپیدا

ایسی شخصیتیں جوشریعت،طریقت،حقیقت ومعرفت کاآئینہ ہوتی ہیں ان کے انتقال سےاک عظیم خلاء پیدا ہوجاتاہے جس کی تلافی مشکل سے ہو پاتی ہے ۔موصوف کاسانحہ ارتحال امت مسلمہ اورخانقاہ کے لیے عظیم خسارہ کا باعث ہے مولیٰ تعالیٰ موصوف کی مغفرت فرماے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرماے ساتھ ہی ساتھ موصوف کے چہلم کے موقع پر آپ کے تلامذہ کی کوشش سے آپ کی حیات وخدمات پر مشتمل بحرالعرفان نمبر جو شائع ہو رہا ہے اس نمبر کو قبول خاص وعام فرماے اورحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضور مخدوم سمناں کے صدقے میں مفتی صاحب کی دینی خدمات کو قبول فرماکر اجر عظیم عطافرماے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین

اہل سنت وجماعت کے ایک مخلص ترین فرد

حضرت شاہ محمد ثقلین میاں

گرامی قدر عزیزم آصف رضا مجددی و دیگر اہل خانہ السلام علیکم ورحمةاللہ و برکاتہ

حضرت محترم مفتی آفاق احمد صاحب علیہ الرحمہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دین کا بہت درد رکھتے تھے اور اہل سنت وجماعت کے ایک مخلص ترین فرد تھے ایک شیخ طریقت کے ساتھ ساتھ مولف مصنف بھی تھے تحریروتقریر سے بہت بہت فائدہ معتدین کی خدمت انجام دینے والے تھے علاوہ ازیں حضرت مجدد الف ثانی رحمةاللہ علیہ کے چاہنے والوں میں بھی خصوصیت کے حامل تھے الجامعةالاحمدیہ السنیہ سے حضرت مجدد الف ثانی رحمةاللہ علیہ کے مشن کو بہت کامیابی کے ساتھ لے کر چل رہے تھے اور اس دینی مشن کو انہوں نے بام عروج پر لےجانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کے نتائج الجامعةالاحمدیہ کی شکل میں دنیا کے سامنے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے اہل خانہ اور اہل سلسلہ کو توفیق رفیق عطا فرمائے کہ وہ حضور بحرالعرفان کے نیک ارادوں اور تمناوں کو بام عروج و پایۂ تکمیل تک پہنچا سکیں محترم حضور بحرالعرفان صاحب اس ناچیز کے خواجہ تاش اور پر خلوص احباب میں سے تھے مجھ خاکسار سے ملاقات کے لئے کئی بار آستانہ عالیہ شرافتیہ بریلی تشریف لائے ہیں بریلی میں بحرالعرفان صاحب کے خطاب کی

جو تصویر انقلاب اخبار میں چھپی ہے اور فیس بک پر ہے وہ تصویرعرس شرافتی ہی کی ہے باری تعالیٰ حضور بحر العرفان صاحب کو غریق رحمت فرماے انکی قبر پر رحمت و نور کی بارش فرماے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماے آپ سبھی پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل سے نوازے اگر صحت نے اجازت دی تو چالیسویں کے عرس میں شرکت کا ارادہ ہے، فقط والسلام:

خانقاہ شرافتیہ،محلہ شاہ آباد، بریلی شریف

مفتی اعظم قنوج

سید حمزہ اشرف

جانشین شیخ الاسلام ، کچھوچھہ مقدسہ

بحر العرفان حضرت علامہ مولانا مفتی آفاق احمد مجددی صاحب مفتی اعظم قنوج رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ملال پر ہم جملہ افراد خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف کی جانب سے بالعموم اور والد بزرگوارشیخ الاسلام و المسلمین حضرت علامہ سید محمد مدنی میاں صاحب قبلہ دامت برکاتھم العالیہ کی جانب سے بالخصوص تعزیت پیش کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ آپ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور انکے جملہ افراد ، خاندان و مریدین و معتقدین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔

اہل سنت وجماعت کے با عمل عالم

آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ دہلی

افسوس! صد افسوس!

سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم صوفی اور تعلیمات نقشبندیہ کے شاہکار مبلغ حضرت مولانا مفتی آفاق احمد جامعی مجددی نقشبندی رحمۃاللہ علیہ (المعروف بہ مفتی شہر قنوج ) کے انتقال پر ملال پر آل انڈیا علماءمشائخ بورڈ تعزیت پیش کرتا ہے موصوف اہل سنت وجماعت کے با عمل عالم تھے اور موصوف نے اہل تصوف کی تعلیمات کو شہر قنوج کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی اجاگر کیا جن کی تعلیمات کو

فراموش نہیں کیا جا سکتا اور آپ کے مرکزی ادارہ الجامعۃ الاحمدیہ اور اسکی ذیلی شاخوں سے نئی نسل مستفیض ہو رہی ہے ۔

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کو خبر ملتے ہی صدمہ لا حق ہوا آپنے کہا ایک اور روحانی شخصیت ہمارے درمیان سے رخصت ہو گئ ۔ہم دعا کرتے ہیں کہ رب العالمین انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین