مواد پر جائیں

باب ۱۱ از ۶۵صفحات ۸۰–۸۳

آہ!ملت کا عظیم خسارہ

مولانا سید نورانی میاں صاحب اشرفی کچھوچھہ مقدسہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

میں اس وقت آج یہاں کناڈا ،ٹورینٹو میں ہوں اور آج ہی جیسے اٹھا میں ایک انتہائی اندوہناک خبر ہندوستان سے موصول ہوئی،جہاں ہماری جماعت کےانتہائی عظیم اسکالر،انتہائی عظیم عالم ، اک ملت کا درد رکھنے والےبہترین مفتی،حضرت علامہ مفتی آفاق صاحب قبلہ نقشبندی جو اللہ کی رحمت کی جانب منتقل ہوئے ،ہماری آنکھوں سے روپوش ہوئےانکا انتقال ہو گیا ہے انا للہ و انا الیہ راجعون ، مولا کریم انہیں غریق رحمت فرمائے جوار رحمت میں مقام عطا فرمائے ،حضرت مفتی صاحب قبلہ سے میرا بڑا ہی دیرینہ تعلق تھا ،بڑی شفقت فرماتے تھے ، اور ایک دو بار میرا قنوج میں جانا بھی ہوا، جہاں پہ ایک عظیم الشان ادارہ بھی قائم فرمایا ہے،بس میری یہ دعا ہے کہ مولائے کریم مفتی صاحب کے خاندان میں ہی کوئی نعم البدل عطا فرمائے ، اور انکے جانشین کو ’’الولد سر لابیہ ‘‘کا مصداق بنائےاور انکے اہل خاندان اور تمام اہل عقیدت کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ابر رحمت ان کی مرقد پر گہر باری کرے

حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے

بلند پایہ علمی خدمات

الحاج شہزادے میاں شیری مجددی ٭

جانشین و ولی عہد و جملہ صاحبزادگان حضرت بحر العرفان علیہ الرحمۃ والرضوان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ

۱۳؍ جولائی ۲۰۱۹ء کوترجمان خانقاہ شیریہ عزیزی مولانا حافظ و قاری الحاج انوار احمد شیری سلمہ القوی سے پیر طریقت بحر العرفان حضرت علامہ الشاہ مفتی آفاق احمد صاحب قبلہ مجددی نقشبندی نور اللہ مرقدہٗ کی رحلت کی خبر ملی ، بے ساختہ زبان سے’’ انا للہ و انا الیہ راجعون ‘‘ نکلا ۔ خانقاہ کے سارے افراد نے یہ

خبر سن کرافسوس کا اظہار کیا ، اور حضرت کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کرنے لگے ۔ حضرت بحر العرفان علمی دنیا میں جہاں درس وتدریس کے اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے وہیں دوسری جانب قرطا س وقلم کے میدان میں بھی اپنی بلند پایہ علمی خدمات کا مظاہر ہ فروغ تصوف کے حوالے سے فرما رہے تھے، وہ ایک عظیم شیخ کامل اور سچے پیرطریقت و شریعت تھے ، جو مخلوق کو راہ راست پر لانے کاکام کر رہے تھے، اوریہ سب بفضل خدا حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہٗ کا فیض بے کراں ہے ، رب قدیر سے دعا ہے کہ حضرت کی مغفرت فرماکر درجات کو بلند فرمائے ، اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے ۔

ایں دعا ازمن واز جملہ جہاں آمین باد

٭ خانقاہ شیریہ بہیڑی شریف ، بریلی

اہل سنت کا بے بہا سرمایہ

سید محمد شادان شکوہ جعفری مداری

صوبائی صدر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ مکن پور

نہایت ہی غم افسوس ہوا جب یہ المناک خبربذریعہ واٹساپ موصول ہوئی کہ بحر العرفان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد آفاق احمد صاحب مجددی نقشبندی علیہ الرحمہ اس دار فانی سے کوچ فرما گئے ۔کل نفس ذائقۃ الموت ،،کے تحت موت سب کا مقدر ہے مگر کسی کی موت موت العالم ہوتی ہے یقینا علامہ موصوف کی ذات اہل سنت کے درمیان ایک بے بہا سرمایہ کی حیثیت رکھتی تھی ،اللہ تعالیٰ اہل سنت کو اس کا نعم البدل عطا فرمائے درجات بلند فرمائے اور سبھی متعلقین کو صبرجمیل عطا فرمائے آمین ۔

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

مولانا ڈاکٹر سید ارشاداحمد بخاری

واقف رموز شریعت و طریقت ،عابد و زاہد و متقی،داعئ اسلام،مسلک اہل سنت کے بے مثال ترجمان،فکر مجدد الف ثانی و فکر رضا کے حامل و مبلغ،اسلاف کے علمی وروحانی کارناموں کے امین و پاسبان،کثیر دینی اداروں کے بانی،ہزاروں مریدوں کے پیر کامل، میرے استاذ گرامی حضرت علامہ مفتی محمد آفاق مجددی نقشبندی برکاتی ملت اسلامیہ کو اپنی دینی و علمی خدمات سے معطر کرتے ہوئے آج بزم رفتگاں کا ایک حصہ بن گئے ۔

حضرت مفتی آفاق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم کارنامے ،آپ کے اوصاف و کمالات، دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ آپ کی شخصیت متحرک انجمن تھی، جو علم دین کو عام کرنے اور ملت اسلامیہ کو علوم نافعہ سے مربوط کرنے کے لیے انتھک محنت اور جد وجہد کرتی رہی ۔ متعدد اداروں کے بانی،درجنوں کتابوں کے مصنف،خوش عقیدہ مسلمانوں کے مخلص رہ نما ،عمل صالح کے پیکر، اخلاص ، عمدہ اخلاق اور سنجیدگی ومتانت کے مالک ، توکل علی اللہ اور خودداری کے حامل ،استاذ کریم مفتی صاحب کا پرنور،بارونق اور مسکراتا ہوا چہرہ ہمارے دل و دماغ میں گردش کرتا رہے گا ۔ مفتی صاحب کی سادہ زندگی اور اخلاص و انکسار نے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بلکہ اطراف و جوانب کے اہل وطن اور سیاسی رہنماؤں کو اتنا متاثر کیا کہ آپ کی زیارت و قدم بوسی کو سعادت سمجھتے ۔

راقم سطور کو حضرت سے شرف تلمذ حاصل ہے، جب سے ان کی رحلت کی خبر آئی ہے میرا پورا وجود غم میں ڈوبا ہوا ہے،حضرت کی شفقت و عنایت اور ان کی نورانی صورت کی یادیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔مگر آہ! اب وہ ہمارے درمیان نہیں ۔

راقم سطور اپنے مشفق استاذ کی رحلت پر نہایت سوگوار ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ عزوجل آپ کا نعم البدل عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے، ہمیں،ان کے مریدین و متعلقین اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ مولیٰ تعا لیٰ ان کی علمی تحریک کو مضبوطی و ترقی عطا

فرمائے۔آمین۔

آسماں ان کی لحد پہ شبنم افشانی کرے

سبز نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

اسلامک ریسرچ سینٹر بنگلہ دیش

ماہرِ علوم اسلامیہ یادگارِ سلف

الشیخ محمد سلیم القادری العظیمی

پیرو مرشد سیاحِ یورپ و ایشیا و افریقہ حضرت علامہ مفتی خواجہ سید عظیم الدین ھادی الجیلانی صاحب کے ذریعہ معلوم ہوا ہندوستان کے خوشبودار ضلع قنوج میں

ماہرِ علوم اسلامیہ یادگارِ سلف مولانا مفتی آفاق احمد مجددی نقشبندی صاحب کا وصال ہوگیا ہے

انا للہ وانا الیہ راجعون

وارثِ علوم اعلیٰ حضرت حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی الحاج الشاہ محمد اختر رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمہ اور شہزادۂ غوثِ اعظم خلیفۂ حضور مفتئ اعظم ہند سرکار نورالاولیاء محبوبِ رحمانی علامہ مفتی الحاج الشاہ خواجہ سید نورالدین الجیلانی البغدادی علیہ الرحمہ کے بعد حضرت بحرالعرفان کی رحلت نے ملتِ اسلامیہ میں غم کا ماحول بنادیا ہے۔ ایسی عظیم شخصیات کے بعد ان کی جگہ پُر کرنا بہت مشکل کام ہے۔

حضرت مفتی صاحب کے نام اپنی قیام گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دعا کی ہے۔

اللہ تعالیٰ ان اکابر کے فیض و برکات سے ہم سب کو مالا مال فرمائے۔ آمین

مقیم حال مدینہ منورہ سعودیہ عربیہ